Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسین ملک نے آزادی کی خاطر اپنی زندگی قربان کر دی: مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مسلمان عیدالاضحی منا رہے ہیں، کشمیر...
شائع 10 جولائ 2022 05:34pm
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے آزادی کی خاطر اپنی زندگی قربان کر دی: اسکرین گریب: مشعال ملک ٹوئٹر
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے آزادی کی خاطر اپنی زندگی قربان کر دی: اسکرین گریب: مشعال ملک ٹوئٹر

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مسلمان عیدالاضحی منا رہے ہیں، کشمیر میں مذہبی آزادی بھی حاصل نہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کے مساجد میں خطبہ کی بھی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہاڑ جیل کی کال کوٹھری میں یاسین ملک کو بے گناہ قید کر رکھا گیا ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی میں محض دو عیدیں یاسین ملک کے ساتھ منائی، یاسین ملک نے آزادی کی خاطر اپنی زندگی قربان کر دی۔

kashmir

Hurriyat leader

yasin malik

Mashal Malik