Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

“تجربہ کاروں” کی نالائقیاں ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں: چودھری پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ “تجربہ کاروں” کی نالائقیاں ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے...
شائع 10 جولائ 2022 04:37pm
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف برادران نے کبھی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا: فوٹو (فائل)
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف برادران نے کبھی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا: فوٹو (فائل)

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ “تجربہ کاروں” کی نالائقیاں ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں۔

گجرات میں نمازعید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے ہر حلقے کا سروے لوٹوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں کے قوم کو غلام بنانے کے خواب ضمنی انتخابات میں چکنا چور ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران نے کبھی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکومت کی جانب سے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Speaker Punjab Assembly