Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں نماز عید ادا کی، امامت سابق کپتان سرفراز احمد نے کی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں نماز عید ادا کی، نماز عید کی امامت سابق کپتان سرفراز احمد نے کی۔ عید پر تمام کھلاڑیوں...
شائع 10 جولائ 2022 04:21pm
قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کو عید مبارک دے رہے ہیں: اسکرین گریب
قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کو عید مبارک دے رہے ہیں: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں نماز عید ادا کی، نماز عید کی امامت سابق کپتان سرفراز احمد نے کی۔

عید پر تمام کھلاڑیوں نے اپنے گھروں میں قربانی کا اہتمام کیا ہوا ہے اور فون کے ذریعے گھر والوں اور دوستوں سے رابطے میں بھی ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ نے پریما داسا اسٹیڈیم میں تین گھنٹے کا ٹریننک سیشن بھی کیا۔

سری لنکا میں جاری مظاہروں کے سبب قومی کرکٹ ٹیم کا گزشتہ روز ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کل سے سری لنکا الیون کیخلاف تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

Pakistan Cricket Team

Colombo

Namaz Eid