Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیبلشمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے: فواد چوہدری

موجودہ حکومت سیاسی مخالفین اور صحافیوں پر تشدد کر رہی ہے، ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے جارہے ہیں
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2022 04:41pm
ملکی مسائل کاحل عام انتخابات میں ہے۔ فوٹو — فائل
ملکی مسائل کاحل عام انتخابات میں ہے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نےکہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی مخالفین اورصحافیوں پرتشدد کررہی ہے۔

جہلم میں آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزراء کے ساتھ شہباز شریف بھی الیکشن مہم چلا کر دیکھ لیں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی مخالفین اور صحافیوں پر تشدد کر رہی ہے، ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے جارہے ہیں، ملک میں عوام جمہوریت پسند ہیں، وہ ایسے ہتھکنڈوں کومستردکرتےہیں

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کے باوجود یہ لوگ ضمنی الیکشن نہیں جیتیں گے، ان لوگوں نے سپریم کورٹ سے کیئے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ تنقید کی زد میں ہیں، یہ اپنی اہمیت کھو رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کا رول مزید کم ہوجائے گا کیونکہ ملکی مسائل کاحل عام انتخابات میں ہے۔

pti

Shehbaz Sharif

Fawad Chaudhary

punjab by election