Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے خلاف ورزیوں پر علی بابا کمپنی پر جرمانہ عائد کردیا

چین نے ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا اور ٹینسیٹ کے ساتھ دیگر فرموں پر لین دین کے انکشاف پر اجارہ داری مخالف قوانین کی...
شائع 10 جولائ 2022 01:14pm
چین نے اجارہ داری مخالف قوانین کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر جرمانے عائد کیے ہیں: فوٹو(فائل)
چین نے اجارہ داری مخالف قوانین کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر جرمانے عائد کیے ہیں: فوٹو(فائل)

چین نے ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا اور ٹینسیٹ کے ساتھ دیگر فرموں پر لین دین کے انکشاف پر اجارہ داری مخالف قوانین کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر جرمانے عائد کیے ہیں۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے قواعد کے خلاف ورزی کرنے والے 28 سودوں کی فہرست جاری کی۔

چین کا ٹیک سیکٹر 2020 کے آخر میں شروع ہونے والے اجارہ دارانہ طریقوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ایک اہم ہدف رہا ہے۔

چین کے اجارہ داری مخالف قانون کے تحت ہر معاملے میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ جرمانہ 500,000 یوآن ($74,688) ہے۔

china

Science and Technology

Ali Baba Company