Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین کے لوہانسک علاقے پر فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا: روس کا دعویٰ

روس نے کہا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یوکرین دارالحکومت کیف پر حملہ...
شائع 10 جولائ 2022 12:49pm
یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ یوکرین کے علاقے کو “آزاد کرنے” کا حوالہ روسی پروپیگنڈہ ہے: فوٹو رائٹرز
یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ یوکرین کے علاقے کو “آزاد کرنے” کا حوالہ روسی پروپیگنڈہ ہے: فوٹو رائٹرز

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یوکرین دارالحکومت کیف پر حملہ ترک کرنے کے بعد روس نے اپنی فوجی کارروائی صنعتی ڈونباس کے مرکز پر مرکوز کر دی ہے جو لوہانسک اور ڈونیٹسک علاقوں پر مشتمل ہے، جہاں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند پراکسی 2014 سے یوکرین سے لڑ رہے ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ وہ لوہانسک کے علاقے پر قبضہ کر رہا ہے تاکہ اس کو روسی حمایت یافتہ لوہانسک عوامی جمہوریہ کو دے دیا جائے جس کی آزادی کو اس نے جنگ کے موقع پر تسلیم کیا تھا۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پوٹن کو مطلع کیا کہ لوہانسک کو “آزاد” کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ جب روس نے پہلے کہا تھا کہ اس کی افواج نے لائسیچنسک کے آس پاس کے دیہات پر قبضہ کر لیا ہے اور شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی فوجی کمان نے کہا کہ اس کی افواج کو شہر سے پسپائی پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ“شہر کے دفاع کا تسلسل مہلک نتائج کا باعث بنے گا، یوکرین کے محافظوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے، واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ یوکرین کے علاقے کو “آزاد کرنے” کا حوالہ روسی پروپیگنڈہ ہے۔

Ukraine

russia ukraine conflict

kyiv

Russia Forces