Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی سیاسی رہنما عید سعید کہاں منا رہے ہیں؟

صدر عارف علوی کراچی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور میں عید منا رہے ہیں
شائع 10 جولائ 2022 11:49am
ارف علوی کراچی، وزیراعظم لاہور میں عید منا رہے ہیں۔ فوٹو — فائل
ارف علوی کراچی، وزیراعظم لاہور میں عید منا رہے ہیں۔ فوٹو — فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے عید کی نماز مختلف مقامات پر ادا کی ہے۔

صدر عارف علوی کراچی، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور میں عید منا رہے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد میں عید منا رہے ہیں۔

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور اسحاق ڈار لندن، گورنر بلیغ الرحمان، مریم نواز، وفاقی وزرا احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، سابق وزرا ایاز صادق،خورشید محمود قصوری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور میں موجود ہیں۔

سربراہ (ق) لیگ چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی اور مونس الہی گجرات، جب کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی میں عید الاضحٰی منا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق صدر آصف زرداری نواب شاہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ، یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان، فواد چوہدری جہلم، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کراچی میں عید قربان منا رہے ہیں۔

Shehbaz Sharif

Eid ul Azha

President Alvi

FM Bilawal