Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کوہلی کے بارے میں سابق کرکٹر کی رائے: ’نام کی بنا پر زیادہ عرصہ نہیں چل سکتے‘

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کارسن گھاوری کا ماننا ہے کہ وراٹ کوہلی اپنے دور کے اعلیٰ کرکٹر ہوں گے لیکن انہیں آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے رنز بنانے ہوں گے
شائع 09 جولائ 2022 09:39pm
کارسن گھاوری کے مطابق وراٹ کوہلی کو موجودہ سیریز میں خود کو منوانا ہوگا۔ تصویر: ٹوئٹر (فائل)
کارسن گھاوری کے مطابق وراٹ کوہلی کو موجودہ سیریز میں خود کو منوانا ہوگا۔ تصویر: ٹوئٹر (فائل)

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، وراٹ کوہلی، کا بلے کے ساتھ تعلق کئی عرصے سے کچھ خاص نہیں چل رہا۔ انہوں نے تقریباً تین سال میں ایک بھی سینچری نہیں بنائی ہے۔

اسی وجہ سے کچھ موجودہ اور سابق کرکٹرز کہتے ہیں کہ وہ کرکٹ سے تھوڑا وقفہ لے لیں۔

تاہم انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کارسن گھاوری کا ماننا ہے کہ وراٹ کوہلی اپنے دور کے اعلیٰ کرکٹر ہوں گے لیکن انہیں آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے رنز بنانے ہوں گے۔

’ورلڈ کپ ابھی دور ہے۔ انہیں موجودہ سیریز میں خود کو منوانا ہوگا۔ آج کل آپ صرف اپنے نام کی بنا پر زیادہ عرصہ نہیں کھیل سکتے۔ وراٹ بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن صرف ان کا نام نہیں چلے گا۔‘

ایک انٹرویو کے دوران کرسن گھاوری کا مزید کہنا تھا کہ ’سب سمجھتے ہیں کہ وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، یہ ہر کھلاڑی کے ساتھ ہوتا ہے۔ ان کے دل میں رنز (بنانے) اور کامیابی کی بھوک ہے لیکن ان کا ذاتی فارم مایوس کن ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب تک آپ کی صحت ٹھیک ہے، عمر کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں۔ لیکن اگر آپ کی کارکردگی اچھی نہیں اور آپ کی عمر 35 برس سے تو لوگ آپ پر سوال اٹھانا شروع کردیں گے۔‘

cricket

virat kohli

Indian Cricketer