Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اٹلی میں بھی عید الاضحٰی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

مسلم ممالک کے سفیران نے جامع مسجد روم میں نماز عید ادا کی جب کہ بریشیا، میلان، روم جیسے شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا
شائع 09 جولائ 2022 07:51pm
مسلم کمیونٹی کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔۔ فوٹو — شاہد ملک نمائندہ آج نیوز
مسلم کمیونٹی کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔۔ فوٹو — شاہد ملک نمائندہ آج نیوز

میلان: دیگر یورپی ممالک کی طرح اٹلی میں 15 لاکھ مسلمان عقیت و احترام کے ساتھ عیدِ قربان منا رہے ہیں۔

مسلم ممالک کے سفیران نے جامع مسجد روم میں نماز عید ادا کی جب کہ ملک کے بڑے شہروں بشمول بریشیا، میلان، روم، تورینو، بلونیا، واریزے، ناپولی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

علی الصبح نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے بارگاہ خداوندی میں اپنی قربانی کا فریضہ ادا کرنے کے لیے حلال ذبیحہ خانوں کا رخ کیا۔

یورپی ملک میں ہفتہ و اتوار کی چھٹی ہونے کے سبب بچوں خواتین اور فیملیوں نے سرد مقامات جب کہ کچھ لوگ سماندر کی جانب نکل پڑے۔

اطالوی مسلم تنظیم کی طرف سے بھی مختلف مقامات پر نمازِ عید اور قربانی کرنے کے انتظامات کیے گئے جب کہ پاکستانی فلاحی تنظمیوں کی جانب سے بھی مسلم کمیونٹی کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔

Italy

Eid ul Azha

Muslims