Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ جاری جبکہ جانوروں کی قربانی کے ریٹ طے

اگر بارش کا سلسلہ نہ رُکا تو شہریوں کو عید کے پہلے دن یعنی کل (اتوار) کو گھروں پر قربانی کرنے کا موقع نہیں ملے گا
شائع 09 جولائ 2022 06:33pm
شہر میں زیادہ تر افراد گھروں میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ تصویر: اے پی پی (فائل)
شہر میں زیادہ تر افراد گھروں میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ تصویر: اے پی پی (فائل)

کوئٹہ: ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی عید الاضحیٰ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

گذشتہ تین دنوں سے کوئٹہ میں بارش رُکی ہوئی ہے اور سورج نے شہر کے بیشتر حصوں کو سوکھا کر لوگوں کو امید دی کہ عید کسی بھی ناخوشگوار واقع کے بغیر گزر جائے گی۔

تاہم 9 جولائی کو شہر میں بارش کا ایک بار پھر سے آغاز ہوگیا اور اگر یہ سلسلہ نہ رُکا تو شہریوں کو عید کے پہلے دن یعنی کل (اتوار) کو گھروں پر قربانی کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ شہر میں زیادہ تر افراد گھروں میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

عید کے لیے قصائیوں نے جانور ذبح کرنے کے ریٹ طے کر دیے ہیں۔

بکرے اور دنبے جیسے چھوٹے جانور کے لیے پانچ ہزار روپے ہیں، جبکہ گائیں اور بیل کے لیے 12 ہزار روپے طے کیے گئے ہیں۔

quetta

Eid 2022

Cows

eidul azha

bulls

goats