Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

17 جولائی پاکستان کی سیاسی زندگی اور موت کی تاریخ ہے: شیخ رشید

دنیا میں آج سب سے مہنگا ملک پاکستان ہے، جہاں ادویات امپورٹ کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں جب کہ سولر پینل کے پیچھے بھی شہباز کا بیٹا ہے
شائع 08 جولائ 2022 08:53pm
سولر پینل کے پیچھے بھی شہباز کا بیٹا ہے۔ فوٹو — فائل
سولر پینل کے پیچھے بھی شہباز کا بیٹا ہے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید نے کہا کہ 17 جولائی پاکستان کی سیاسی زندگی اور موت کی تاریخ ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 17 تاریخ کو چوروں و چوکیداروں میں مقابلہ ہے، اس دن انڈیا کے ایجنٹوں اور کشمیر کے علم برداروں میں مقابلہ ہے، جو عمران خان کو ووٹ نہیں دے گا وہ ووٹ ضائع کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں آج سب سے مہنگا ملک پاکستان ہے، جہاں ادویات امپورٹ کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں جب کہ سولر پینل کے پیچھے بھی شہباز کا بیٹا ہے۔

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے صوبے کے ضمنی الیکشن میں تمام 20 نشستیں جیت کر ن لیگ سے اپنا مینڈیٹ واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

pti

Sheikh Rasheed

imran khan

punjab by election