Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاپسی پنو کے بالی وڈ میں 12 برس مکمل: ‘اب میرے میں بہت برداشت پیدا ہوگئی ہے’

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا اس وقت وہ کچھ باتوں پر بہت جلدی غصے میں آجاتی تھیں
شائع 08 جولائ 2022 06:59pm
ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں اپنے سفر سے انہوں نے سیکھا ہے کہ کامیابی اور ناکامی کو دل پر نہیں لینا چاہیے۔ تصویر: فیس بک
ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں اپنے سفر سے انہوں نے سیکھا ہے کہ کامیابی اور ناکامی کو دل پر نہیں لینا چاہیے۔ تصویر: فیس بک

بالی وڈ کی نامور اداکارہ تاپسی پنو کے فلم انڈسٹری میں 12 برس مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے مزاج میں تبدیلی آئی ہے۔

بھارتی اینٹرٹینمنٹ ویب سائٹ پنک ولا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا اس وقت وہ کچھ باتوں پر بہت جلدی غصے میں آجاتی تھیں۔

‘پہلے اگر کسی بات کا مچھ سے کوئی لینا دینا نہیں بھی ہوتا تھا اور میرے سامنے کچھ غلط ہورہا ہوتا تھا تو میں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتی تھی۔’

تاہم اب، انہوں نے کہا کہ، ان میں کافی برداشت پیدا ہوگیا ہے اور جن باتوں کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا وہ اس میں دخل اندازی نہیں کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ میں اپنے سفر سے انہوں نے سیکھا ہے کہ کامیابی اور ناکامی کو دل پر نہیں لینا چاہیے۔

‘کامیابی کے ساتھ اور بھی چیزیں آتی ہیں، خاص طور پر اس ملک میں۔ ان سب سے میں نے سیکھا ہے کہ کامیابی اور ناکامی دونوں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔’

آج کل تاپسی پنو اپنی نئی فلم کے رلیز کی تیاری کر رہی ہیں۔ فلم ‘شاباش متھو’ سابق انڈین کرکٹر متھل راج کی زندگی پر مبنی ہے۔

Bollywood actress

Bollywood

Taapsee Pannu