Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں بھائی بہن کی گھر میں پھندا لٹکی لاشیں بر آمد

نچلی منزل سے 30 سالہ کی پھندا لٹکی لاش ملی، شواہد اکھٹے کرنے کے دوران گھر کی بالائی منزل کے کمرے سے اسکی 25 سالہ بہن کی پھندا لٹکی لاش بھی برامد ہوئی
شائع 08 جولائ 2022 05:27pm
ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔  فوٹو — اسکرین گریب/ گوگل میپ
ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ گوگل میپ

لاہور: شہر میں دوہرے قتل کی وردات پیش آئی جہاں ایک گھر میں بہن بھائی کی پندا لٹکی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔

افسوسناک واقعہ داتا دربار لاہور کے علاقے میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات 15 کی کال پر پولیس پہنچی اور نچلی منزل سے 30 سالہ طالب کی پھندا لٹکی لاش ملی، شواہد اکھٹے کرنے کے دوران گھر کی بالائی منزل کے کمرے سے اسکی 25 سالہ بہن کی پھندا لٹکی لاش بھی برامد ہوئی۔

پولیس کے مطابق تیس سالہ بھائی اور 25 سالہ بہن کی گھر کی بالائی منزل سے پھندا لٹکی لاشیں ملکی ہیں جنہیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں تھی، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

murder case

lahore