Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم جماعتیں آزادانہ انتخابات نہیں چاہتیں: عمران خان

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے 163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جا سکتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 08 جولائ 2022 01:23pm
2 مجرم مافیا خاندانوں نے ای وی ایم  کی مخالفت کیوں کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
2 مجرم مافیا خاندانوں نے ای وی ایم کی مخالفت کیوں کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں آزادانہ انتخابات نہیں چاہتیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پتن کی اس رپورٹ نے ایک مرتبہ پھرثابت کردیا کہ شرمناک حد تک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان 2 مجرم مافیا خاندانوں نے ای وی ایم کی مخالفت کیوں کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے 163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جا سکتا تھا۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوج کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ اسٹیبلشمنٹ۔

PDM

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

social media

pti chairman