Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حج کا خطبہ کون دے گا؟

خطیب کا تقررحرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2022 10:25am
تصویر: وزارت حج عمرہ
تصویر: وزارت حج عمرہ

شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو یوم عرفہ کے دن مسجد النمیرہ میں حج کا خطبہ دینے کیلئے خطیب مقرر کردیا گیا۔

شیخ ڈاکٹر محمد کا تقررحرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد بن عبدالکریم عیسیٰ سعودی سیاستدان، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر انصاف ہیں۔

وزارت حج عمرہ نے جاری اعلامیے میں تمام عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ان سے فوری اور تیزی سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ وہ عازمین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے میں کسی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

تاہم ان کی انسپکشن ٹیمیں حاجیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کا مکمل جائزہ لے رہی ہیں۔

Saudi Arabia

Pakistani Hajj Pilgrims

Hajj Permit