Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مسلسل بارش، گرین لائن بس سروس عارضی طور پر معطل

گرین لائن کوریڈور کلیئر ہونے پر سروس دوبارہ بحال کی جائے گی
شائع 07 جولائ 2022 10:55pm
مسافر بھی اسٹیشن تک نہیں پہنچ پا رہے۔ فوٹو — فائل
مسافر بھی اسٹیشن تک نہیں پہنچ پا رہے۔ فوٹو — فائل
Exclusive Rain Update | worst situation in Karachi | Aaj News

شہر قائد میں مسلسل تیز بارش کے باعث گرین لائن بس سروس کا آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان گرین لائن بس سروس کا کہنا ہے کہ گرین لائن کوریڈور کلیئر ہونے پر سروس دوبارہ بحال کی جائے گی۔

ضلع وسطی اور اس کے اطراف میں مسلسل تیز بارش سے گرین لائن ٹریک بھی زیر آب ہے جس کی وجہ سے مسلسل بارش کی وجہ سے مسافر بھی اسٹیشن تک نہیں پہنچ پا رہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات کے روز رات 11 بجے تک ہلکی و تارش بارش کی پیشگوئی کی گئی۔

خیال رہے کہ کراچی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مختلف علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

karachi

Rain

Green Line