Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی طالبہ امریکا کی عالمی کانفرنس میں دو ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

اس عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے 22 سو افراد نے شرکت کی جب کہ ایک ہزار افراد آن لائن شریک ہوئے
شائع 07 جولائ 2022 10:36pm
ائشہ اسحاق۔ فوٹو — آج نیوز
ائشہ اسحاق۔ فوٹو — آج نیوز

کراچی: جامعہ کراچی میں ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کی طالبہ نے امریکہ کی عالمی کانفرنس میں اپنے غیر معمولی تحقیقی تلخیص پر دو انعامات جیت لیئے۔

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کی ایک پی ایچ ڈی اسکالر عائشہ اسحاق نے حال ہی میں اپنی تحقیق کی تلخیص کے غیر معمولی ہونے کے اعتراف میں انٹرنیشنل سوسائٹی فار اسٹیم سیل ریسرچ کے دو بین الاقوامی ایوارڈ ‘آئی ایس ایس سی آر میرٹ ایبسٹریکٹ ایوارڈ’ اور ‘آئی ایس ایس سی آر ٹریول ایوارڈ’ اپنے نام کر لیے ہیں۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق عائشہ اسحاق نے یہ ایوارڈ آئی ایس ایس سی آر کے تحت امریکی شہر سان فرانسسکو میں منقعدہ ایک بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس کے پوسٹر سیشن میں آن لائن اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ متعلقہ تحقیق دراصل چوہوں کے گودوں سے نکالے گئے بنیادی خلیات کے استعمال سے اسٹروک اور دیگر امراض کے علاج سے متعلق ہے۔

ترجمان کے مطابق اس عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے 22 سو افراد نے شرکت کی جب کہ ایک ہزار افراد آن لائن شریک ہوئے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی ہونہار طالبہ کو اس کی میا بی پر مبارکباد دی ہے۔

USA

Karachi university

awards