Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں معمولی کمی

جمعرات کے روز انٹربینک میں ایک روپے 8 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ہے
شائع 07 جولائ 2022 04:41pm
کرنسی کی قیمت فروخت 209 روپے 50 پیسے ہے۔ فوٹو — فائل
کرنسی کی قیمت فروخت 209 روپے 50 پیسے ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ایک روپے 8 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 3 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 209 روپے 50 پیسے ہے۔

SBP

USD VS PKR