Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کب اور کس ملک میں کھیلا جائے گا؟

ٹی 20 فارمیٹ کے تحت کھیلے جانے والے ایونٹ کے میچز 27 اگست سے 11 ستمبرتک کولمبو اور کینڈی میں ہوں گے ۔
شائع 07 جولائ 2022 12:43pm
سری لنکا کرکٹ کو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے گرین سگنل مل گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سری لنکا کرکٹ کو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے گرین سگنل مل گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کولمبو: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد سری لنکا میں ہی ہوگا، سری لنکا کرکٹ کو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے گرین سگنل مل گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی 20 فارمیٹ کے تحت کھیلے جانے والے ایونٹ کے میچز 27 اگست سے 11 ستمبرتک کولمبو اور کینڈی میں ہوں گے ۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 28 اگست کو ہوگا، پاکستان، بھارت، سری لنکا ، بنگلا دیش اور افغانستان مین راؤنڈ میں شامل ہیں جبکہ یواےای، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے۔

Sri Lanka

Colombo

Asia cup

host