مناسک حج کی ادائیگی کا عمل شروع، 80 ہزار پاکستانی عازمین حج ادا کریں گے
سعودی عرب میں آج سے شروع ہونے والے مناسک حج کی ادائیگی کے عمل میں پاکستان سے 80 ہزارعازمین حج ادا کریں گے۔
سعودی عرب میں آج 8 ذوالحجہ ہے جسے “یوم ترویہ” بھی کہا جاتا ہے، جس کے ساتھ ہی مناسک حج کی ادائیگی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور حجاج کرام کو بسوں کے ذریعے منی پہنچانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
آج نماز ظہر سے قبل 10 لاکھ حجاج کرام منی پہنچ جائیں گے جبکہ پاکستان کے 80 ہزار سے زائد حجاج کرام بھی منی پہنچایا جا رہا ہے جہاں پاکستان حج مشن کا عملہ ان کی رہنمائی کر رہا ہے۔
حج کرام کل صبح حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کیلئے میدان عرفات پہنچیں گے جہاں مسجد نمرہ اور جبل رحمت کے گرد وسیع میدان میں قیام کریں گے۔
اس کے بعد حج کرام حج کا خطبہ سنیں گے اور نماز ظہر اور عصر اکٹھی باجماعت ادا کرنے کے بعد غروب آفتاب تک یہیں وقوف کریں گے اور بارگاہ الہی میں حج کی قبولیت اور بخشش کی دعاوں سمیت دیگر مناجات مانگیں گے۔
بعد ازاں مزدلفہ روانہ ہوں گے اور کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے اور شیاطین کو مارنے کیلئے کنکریاں اٹھائیں گے، نماز فجر کے بعد رمی کرتے ہوئے منیٰ میں جمرات کے مقام پر بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے۔
اس کے علاوہ حجاج اپنے احرام کھول دیں گے مشاعر مقدسہ میں 10 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ حجاج کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.