Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا موم، ڈیڈ جلدی واپس آئیں گے: شکاگو فائرنگ میں والدین کھو دینے والا ایڈن

امریکی شہر شکاگو میں جولائی 4 کو ہونے والی شوٹنگ کے بعد ایک دو برس کا بچہ ملا ہے جس کے والدین اس واقع میں ہلاک ہوگئے ہیں
شائع 07 جولائ 2022 06:34am
بچے کی شناخت ایڈن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فائرنگ کے بعد ہونے والے ہنگامے میں اپنیے والدین سے الگ ہوگیا تھا۔  تصویر: سپلائیڈ
بچے کی شناخت ایڈن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فائرنگ کے بعد ہونے والے ہنگامے میں اپنیے والدین سے الگ ہوگیا تھا۔ تصویر: سپلائیڈ

امریکی شہر شکاگو میں جولائی 4 کو ہونے والی شوٹنگ کے بعد دو برس کا بچہ ملا ہے جس کے والدین اس واقع میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق بچے کی شناخت ایڈن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فائرنگ کے بعد ہونے والے ہنگامے میں اپنیے والدین سے الگ ہوگیا تھا۔

پولیس نے منگل کو سات متاثرین کی فہرست میں 37 برس کے کیون اور 35 برس کی ایرینا میک کارتھی کا نام بتایا ہے۔

الینوائے کے ہائی لینڈ پارک کے علاقے میں یومِ آزادی کی پرید پر ہونے والے حملے کے کچھ گھنٹوں بعد کی ایڈن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تاکہ اسے اس کے والدین سے ملوایا جاسکے۔

تصویر میں بچے کو سکون کے لیے ایک کمبل کر پکڑے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے موزوں اور جوتوں پر سوکھے ہوئے خون کے نشانات ہیں۔

عینی شاہد لورین سلوا اور ان کے بائی فرینڈ فائرنگ کے دوران ایک زیر زمین کار پارکنغ سے نکلے تھے اور انہوں نے ایڈین کو ایک شخص کے نیچے پایا جو ممکنہ طور پر اس کے والد تھے۔

لورین سلوا نے بچے کو نکالا جبکہ ان کے ساتھی نے زخمی شخص کے پیر سے بہتے خون کو روکنے کی کوشش کی۔

تصویر: سپلائیڈ
تصویر: سپلائیڈ

اس واقع میں سات افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مبینہ شوٹر کی شناخت 21 برس کے روبرٹ کریمو کے نام سے ہوئی ہے جس پر سات افراد کے قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔

لورین سلوا کی عمر 38 برس ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ بار بار پوچھ رہا تھا کہ آیا اس کے والدین جلد واپس آئیں گے۔‘

گو فنڈ می نامی ویب سائٹ پر ایڈن کے لیے مہم شروع کی گئی ہے، جس میں بل ایکمین نامی ارب پتی شخص اور دیگر افراد کی جانب سے رقم بھیجی گئی ہے۔

ایڈن کے بارے میں گو فنڈ می پر لکھا ہے کہ اس کا پورا نام ایڈن میک کارتھی ہے اور اسے مزید مدد کی ضرورت ہے۔

پیج پر یہ بھی لکھا ہے کہ ایڈن کے والدین ایرینا اور کوین جولائی 4 کو ہونے والے واقع میں ہلاک ہوگئے ہیں اور اب اسے بغیر والدین کے بڑا ہونا ہوگا۔

independence day

chicago

July 4