آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل چند روز میں ہوجائے گی: مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیر کزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کچھ دنوں میں ڈیل ہوجائے گی۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت جاتے دیکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کااعلان کیا تھا اور اگر ہم بھی پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دیتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا جس کے لئے ہم نے مشکل فیصلے کیئے جب کہ ملک میں امیر طبقے پر سُپر ٹیکس لگایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 48 روپے میں چینی بر آمد اور 96 روپے میں درآمد کی، ہم نے حکومت میں آتے ہی ایشائے خورد نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو عوام کو ریلیف دیں گے، نجکاری کریں گے لیکن عوام کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی، ان کی حکومت کے کئی اقدامات کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہوا اور انہوں نے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اس کی خلاف ورزی کی۔
Comments are closed on this story.