وزیر خارجہ کو امریکی ہم منصب کا ٹیلیفون، سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ پاکستان کو سراہا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ امریکی ہم منصب سے سکیورٹی سمیت بشمول تجارت، توانائی، صحت جیسے شعبوں مین تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارت سید دلاور کے دورہ پاکستان کو سراہا۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان انسانی بحران کا سامنا کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت کے ساتھ مستقل روابط رکھنے کی ضرورت پر بات چیت کی گئی۔
ٹویٹر
FM Bilawal
US-Pakistan ties
Blinken
مقبول ترین
Comments are closed on this story.