Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں بھی سری لنکا اور لبنان والا حال ہوگا: عمران خان

انہوں نے ووٹنگ لسٹوں میں دھاندلی کی ہے، پنجاب میں ضمنی الیکشن والے دن ہر پولنگ اسٹیشن پر مجھے 10،10 نوجوان چاہیئے، آپنے انہیں دھاندلی نہیں کرنے دینی
شائع 06 جولائ 2022 07:53pm
میرا چیلنج ہے کہ ہم تمہیں الیکشن ہرائیں گے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
میرا چیلنج ہے کہ ہم تمہیں الیکشن ہرائیں گے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی جو چوروں کوہم پر مسلط کررہے ہیں۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ کا کپتان ہندوستان جاکر ہندوستان کو شکست دے کر آیا، حمزہ تم نے ساری زندگی دو نمبری کر کے پیسہ بنایا، میرا چیلنج ہے کہ ہم تمہیں الیکشن ہرائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے ووٹنگ لسٹوں میں دھاندلی کی ہے، پنجاب میں ضمنی الیکشن والے دن ہر پولنگ اسٹیشن پر مجھے 10،10 نوجوان چاہیئے، آپنے انہیں دھاندلی نہیں کرنے دینی اور 17 تاریخ کو ہم 20 میں سے 20 الیکشن جیتیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم جھوٹوں کی شہزادی ہے، ہمیں کہا جارہا ہے کہ برائی سے لڑو گے یا چوروں کو اپنے اوپر مسلط کرنے سے انکار کروں گے تو تمہیں جیلوں میں ڈالیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ اگر ہکروں گے تو جیلوں میں جاؤ گے، تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی جو چوروں کو ہم پر مسلط کر رہے ہیں جب کہ یہاں بھی پھر سری لنکا اور لبنان والا ہی حال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوٹوں کو چتوانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ لوگ امپائر کو اپنے ساتھ ملا لیں اس کے بعد بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے لوٹے نا منظور۔

pti

imran khan

Election commission of Pakistan

punjab by election