Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی اونچی اُڑان بر قرار، روپیہ مزید سستا ہوگیا

انٹربینک میں ایک روپے 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے
شائع 06 جولائ 2022 06:02pm
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 209 روپے 50 پیسے ہے۔ فوٹو — فائل
امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 209 روپے 50 پیسے ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ایک روپے 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 3 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 209 روپے 50 پیسے ہے۔

SBP

USD VS PKR