Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آسمان پر کبھی بادل ہی بادل تو کبھی سورج کی تپش۔ لیکن بارش ہو یا آگ برساتا سورج، حبس سے پیچھا چھٹ ہی نہیں رہا
شائع 06 جولائ 2022 03:33pm
بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں ہیں، تصویر: اے پی پی
بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں ہیں، تصویر: اے پی پی

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

پنجاب بھر میں کبھی سورج کی گرمی ہے، تو کبھی بادلوں کا بسیرا ہے لیکن شہری بارش کے منتظر ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش برسنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کا کہنا ہےکہ حبس ابھی ختم نہیں ہوگا، عید کے دوران بارش کا اچھا اسپیل ہوگا جو موسم خوشگوار بنائے گا۔

بہاولپور، راجن پور اور فیصل آباد سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارش نے ہوا میں نمی بڑھا دی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام انتظامی مشینری کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

تاہم حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میں محکمہ صحت کے پاس ضروری ادویات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

Punjab Govt

Heavy rain

rainy weather