پاکستان میں87 فیصد زیادہ بارشیں ہونگیں: شیری رحمان
بارشوں سے بلوچستان میں سب سے زیادہ 39 اموات ہوئی ہیں، بارش میں عوام کو احتیاط کرنا ہوگی
اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں87 فیصد زیادہ بارشیں ہونگیں، ملک میں اب تک بارشوں کے سبب 77 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ بارشوں سے بلوچستان میں سب سے زیادہ 39 اموات ہوئی ہیں، بارش میں عوام کو احتیاط کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، این ڈی ایم اے نے محدود وسائل کے باوجود کام کیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کو اپنے کیسز کا سامنا کرنا چاہئے، عمران خان نے جو بویا ہے وہی کاٹنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے ہرطبقہ ہی متاثر ہے، کشکول توڑنے کا کہہ کرقرض میں اضافہ کیا، ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ پی ٹی آئی ہے۔
اسلام آباد
Sherry Rehman
Heavy rain
Moonsoon
مقبول ترین
Comments are closed on this story.