Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

ممکنہ سیلاب کا خدشہ، حمزہ شہبازکا 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی نے سیلاب کے خدشے کے تناظر میں تمام تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایات کردی
شائع 06 جولائ 2022 01:10pm
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز __  فیسبک آفیشل
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز __ فیسبک آفیشل

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام انتظامی مشینری کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی حمزہ شہباز نے سیلاب کے خدشے کے تناظر میں تمام تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریاؤں کے بیڈ کے اندر آبادیوں کا بروقت انخلاء پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔

وزیراعلی نے انتظامیہ کو کہا کہ موسم کی صورتحال انتہائی غیر متوقع ہے ان غیر معمولی موسمی حالات کے پیش نظر آپ کی تیاریوں کا لیول بھی غیر معمولی اقدامات کا متقاضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ صوبائی اور وفاقی ادارے مربوط اور بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میں محکمہ صحت کے پاس ضروری ادویات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ خصوصاً سانپ کے کاٹنے کے علاج کیلئے ادویات وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش برسنے کا امکان ہے۔

Punjab Govt

Heavy rain

Hamza Shehbaz