Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈین نوجوان نے پیسٹری ڈلیوری کے بہانے کمپنیوں تک سی وی کیسے پہنچائی؟

امن کھانڈیلوال نے ٹوئٹر پر زوماٹو کی شرٹ پہنے اپنی اور پیسٹریز کے ڈبے کی تصویر لگائی ہے
شائع 05 جولائ 2022 11:50pm
اس طریقے کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے انڈیا کے شہر بنگالورو (بنگلور) کی کئی نئی کمپنیوں تک نوکری کے لیے اپنی سی وی پہنچائی ہے۔ تصویر: ٹوئٹر
اس طریقے کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے انڈیا کے شہر بنگالورو (بنگلور) کی کئی نئی کمپنیوں تک نوکری کے لیے اپنی سی وی پہنچائی ہے۔ تصویر: ٹوئٹر

انڈیا میں کھانا ڈلیور کرنے کی کمپنی زوماٹو کا یونیفارم پہن کر ایک شخص نے نوکری کی تلاش کی کوشش میں اپنی سی وی پیسٹری کے ڈبوں میں دیگر نئی کمپنیوں تک پہنچائی۔

امن کھانڈیلوال نے ٹوئٹر پر زوماٹو کی شرٹ پہنے اپنی اور پیسٹریز کے ڈبے کی تصویر لگائی ہے۔ ڈبے میں ساتھ ایک نوٹ بھی لگایا ہے جس میں لکھا ہے کہ “زیادہ تر ریزیومیز کچرے میں چلی جاتی ہیں لیکن میری آپ کے پیٹ میں جائے گی۔”

انہوں نے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس طریقے کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے انڈیا کے شہر بنگالورو (بنگلور) کی کئی نئی کمپنیوں تک نوکری کے لیے اپنی سی وی پہنچائی ہے۔

واضح رہے کہ امن کھانڈیلوال نے پونے کے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ ڈیولپمنٹ ریسرچ سے ایم بی اے کیا ہے اور وہ نوکری کی تلاش میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسری ٹویٹ میں انہوں نے اپنی لنکڈان پروفائل کا بھی لنک شیئر کیا ہے۔

ان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردِ عمل دیا۔

ایک صارف نے امن کھانڈیلوال کے طریقے کو سراہا اور لکھا کہ جو شخص انہیں نوکری دے گا وہ خوش نصیب ہوگا۔

ایک اور نے کہا کہ “آپ کو اپنی پسندیدہ نوکری جلد مل جائے گی۔۔۔آپ کا نظریہ منفرد ہے، جو اس کو سمجھے گا وہ آپ سے جلد رابطہ کرے گا۔”

کچھ صارفین کو یہ طریقہ خاص پسند نہیں آیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایسا ہی طریقہ امریکہ میں ایک شخص نے اپنایا تھا۔

امن کھانڈیلوال نے زوماٹو کا نام استعمال کرنے پر کمپنی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ آئیڈیا اچھا تھا اور اسے اچھے طریقے سے انجام دیا گیا۔ تاہم زوماٹو نے “نقالی” کرنے پر ان کی حوصلہ شکنی کی۔

india

ٹویٹر

Jobs

food delivery

Zomato

job hunt