Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

جسمانی معذوری کے باوجود حج ادا کرنے کی دلی خواہش تھی: روسی شہری

اللہ کا شکر گزار ہے جس نے اسے یہ موقعہ فراہم کیا ہے جب کہ سعودی حکومت کی جانب سے بھی اس کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
شائع 05 جولائ 2022 09:42pm
روسی نوجوان کی بھرپور ستائش کی جا رہی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سعودی پریس ایجنسی
روسی نوجوان کی بھرپور ستائش کی جا رہی ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سعودی پریس ایجنسی

مکہ مکرمہ: دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کی طرح جسمانی معذور روسی شہری بھی حج کی ادائیگی کے لئے پُر عزم ہے جو عمرہ کی سعادت حاصل کرچکا ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والا سیبیر نامی نوجوان ہمت اور حوصلے کی ایسی زندہ مثال ہے جو مکمل جسمانی معذوری کے باوجود فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچا ہے۔

سیبیر کا کہنا ہے کہ جسمانی معذوری کے باوجود اس کی دلی خواہش تھی کہ وہ حج ادا کرے اور وہ اللہ کا شکر گزار ہے جس نے اسے یہ موقعہ فراہم کیا ہے جب کہ سعودی حکومت کی جانب سے بھی اس کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ حرم مکہ میں موجود دیگر عازمین حج کی جانب سے بھی روسی نوجوان کی بھرپور ستائش کی جا رہی ہے۔

Saudia Arabia

Hajj 2022

Makkah Mukarma

Disability