Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف کی شرط پر عمل در آمد، وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کی سمری منظور کرلی جس کے تحت بحلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2022 05:35pm
ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔ فوٹو — فائل
ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت توانائی کی سمری منظور دکرلی جس کے تحت بحلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا، قیمتوں میں اضافہ مرحلہ وار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سمری ٹیک اپ نہیں ہوسکی تھی، یکم جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کے بعد فی بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے 82 پیسے ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

Federal govt

IMF

Electricity Tariff