Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی یونیورسٹی دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا: شرجیل میمن

26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ ہوا، کراچی یونیورسٹی میں خاتون نے خودکش حملہ کیا، وزیراطلاعات سندھ
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2022 02:04pm
گرفتار دہشت گرد نے کئی انکشافات کئے ہیں۔

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد نے کئی انکشافات کئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا کہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ ہوا، کراچی یونیورسٹی میں خاتون نے خودکش حملہ کیا، تمام اداروں نے مل کر واقعہ کی تحقیقات کیں، کالعدم بی ایل اے نےذمہ داری قبول کی تھی۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ دہشت گرد کو ایک کارروائی میں گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد نے کئی انکشافات کئے ہیں، دہشت گرد متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ گرفتاردہشت گرد سلیپرسیل کا کمانڈرہے، دہشتگرد نے اعتراف کیا کہ ماسٹرمائینڈ زیب ہے، حملے کا ماسٹرمائینڈ پڑوسی ملک سے داخل ہوا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کہ دہشت گردوں کانیٹ ورک مختلف ممالک تک پھیلا ہوا ہے، دہشتگردآپس میں ٹیلی گرام کے ذریعے رابطہ کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی ہے، وزیراعلی نے تمام اداروں کو شاباش دی ہے، ادارے انعام اورشاباش کے مستحق ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے اداروں نے تمام بڑے کیسزکوحل کیا، تحقیقات میں غیر ملکی ایجنسی کی مدد نہیں لی۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہئے، کچھ لوگ ہمارے بچوں کوغلط راہ پرلگانےکی کوشش کرتے ہیں۔

karachi

PPP

Sharjeel Memon

Karachi university