Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ737میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
شائع 05 جولائ 2022 01:24pm
دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ737میں فنی خرابی پیدا ہوئی.

کراچی: دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ737میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا، بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار ہیں جبکہ مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں، طیارہ دہلی سے دبئی جا رہا تھا۔

karachi

karachi airport

indian airline

emergency landing