Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے پہلے سال ہی بھاگنا چاہتی تھی: فرح خان

شادی کرنے کی کوئی معیاری عمر نہیں ہے، جب آپ کو صحیح شخص مل جائے تو آپ کو شادی کرنی چاہیے
شائع 05 جولائ 2022 01:09pm
فرح خان نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ جو کچھ آپ کا ہے وہ آپ کے پاس آئے گا: فوٹو: فرح خان انسٹاگرام
فرح خان نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ جو کچھ آپ کا ہے وہ آپ کے پاس آئے گا: فوٹو: فرح خان انسٹاگرام

فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی پر کافی بات چیت کی ہے۔

ایڈیٹر و ڈائریکٹر شریش کندر کے ساتھ اپنی شادی کے ابتدائی سالوں کو یاد کرتے ہوئے فرح نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شادی کرنے کی کوئی معیاری عمر نہیں ہے، جب آپ کو صحیح شخص مل جائے تو آپ کو شادی کرنی چاہیے۔

ٹی وی شو میں فرح خان نے کہا کہ میں اپنی شادی کے پہلے سال میں ہی بھاگنا چاہتی تھی کیونکہ ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔

فرح نے ‘تیس مار خان’ کی ناکامی کے بارے میں بات کی اور کہا کہ “مجھے اب بھی یاد ہے کہ کس طرح تیس مار خان نے اتنی کامیاب نہیں ہوئی اور اگرچہ لوگوں نے اس کے بارے میں بہت کچھ کہا لیکن فلم نے پیسہ کمایا۔

فرح خان نے کہا کہ تیس مار خان کے بعد میں باہر نکلنا نہیں چاہتی تھی، حالانکہ میں شیلا کی جوانی کی کوریوگرافی کے لیے ایوارڈ جیت رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لہذا وقت اور اتار چڑھاو کے ساتھ سب کچھ بدل گیا۔

فرح خان نے کہا کہ آج میں نے محسوس کیا ہے کہ جو کچھ آپ کا ہے وہ آپ کے پاس آئے گا۔

Bollywood

Farah Khan

ٰIndia