Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکاگو میں پریڈ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

پولیس نے سفید فام ملزم کو گرفتارکرلیا تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک رائفل قبضے میں لےلی گئی جبکہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
شائع 05 جولائ 2022 09:16am
پولیس نے سفید فام ملزم کو گرفتارکرلیا۔

شکاگو میں پریڈ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی وقت کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح 10بجے امریکا کے شہر شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں سالانہ پریڈ کے دوران پیش آیا، جہاں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے، حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ادھر پولیس نے سفید فام ملزم کو گرفتارکرلیا تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک رائفل قبضے میں لےلی گئی جبکہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

firing

America

chicago

Highland Park

Annual Prade