Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر غوری کو کراچی پہنچتے ہی سکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا

سابق وفاقی وزیر کو امریکا سے کراچی پہنچتے ہیں سکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا
شائع 04 جولائ 2022 10:58pm
کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ فوٹو — فائل
کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ فوٹو — فائل
Breaking News | MQM kay Babar Ghauri ko Karachi say giraftar kar liya gaya | Aaj News

کراچی: سابق وفاقی وزیر اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) بابر خان غوری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو امریکا سے کراچی پہنچتے ہیں سکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بابر غوری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے تحت عدالت نے ان کے خلاف دونوں مقدمات میں 5 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت نے بابر غوری کو دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے جب کہ 14 دن میں متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

MQM

USA

Babar Ghauri