Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

میری جان کو خطرہ ہے اس لئے بلٹ پروف گاڑی لینا پڑی، چیئرمین پی سی بی کا انکشاف

پاکستان سُپر لیگ سے 500 کروڑ کی آمدنی ہوئی جس کے تحت ہر فرنچائز کو 61 کروڑ روپے تقسیم کیئے۔
شائع 04 جولائ 2022 06:08pm
صرف ڈھائی لاکھ روپے استعمال کیئے ہیں۔ فوٹو — فائل
صرف ڈھائی لاکھ روپے استعمال کیئے ہیں۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ جان کو خطرہ ہونے کی وجہ سے بلٹ گاڑی لینا پڑی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں رمیز راجہ نے کہا کہ میں پی سی بی سے ایک پیسہ نہیں لیتا، تنخواہ صبر ہونے کے باوجود مجھے گالیاں پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بورڈ کی جانب سے دیئے جانے والے میڈیکل الاؤنس کی ضرورت نہیں جب کہ تین ماہ کے دوران دوروں کے لئے صرف ڈھائی لاکھ روپے استعمال کیئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سے 500 کروڑ کی آمدنی ہوئی جس کے تحت ہر فرنچائز کو 61 کروڑ روپے تقسیم کیئے۔

PCB chairman

Senate Committee

ramiz raja