Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی: خرم شیر زمان

کراچی کے ہرعلاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کراچی کے عوام نے کبھی ایم کیوایم کو معاف نہیں کرنا
شائع 04 جولائ 2022 03:32pm
کراچی: پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: فوٹو (فائل)
کراچی: پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: فوٹو (فائل)

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آج ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ملک میں بربادی کر کے آصف زرداری کوسکون مل گیا؟ پہلے ہی بتادیا کہ رجیم چینج سے ملک میں تباہی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کے الیکٹرک سے بات کیوں نہیں کرتے، ان کا مقصد صرف اپنے کیسز کا خاتمہ تھا، نیب ترمیم سے فائدہ پی ڈی ایم جماعتوں کو ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل پرایم کیوایم بھی خاموش ہے، مہنگائی مارچ کرنے والے بلاول بھی نظرنہیں آرہے، پی ٹی آئی دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہرعلاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کراچی کے عوام نے کبھی ایم کیوایم کو معاف نہیں کرنا، ایم کیوایم نےکراچی کوبہت نقصان پہنچایا۔

karachi

PTI Sindh

khurram sher zaman