Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم پاکستان اور فاروق ستار میں ڈیڈلاک برقرار

ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار دونوں اسی کشمکش میں مبتلا ہیں
شائع 04 جولائ 2022 03:45pm
کیا دونوں کی راہیں ایک ہو پائیں گی؟ فوٹو اے پی پی/ بولو بھی یوٹیوب
کیا دونوں کی راہیں ایک ہو پائیں گی؟ فوٹو اے پی پی/ بولو بھی یوٹیوب

کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

آج نیوز کے مطابق فاروق ستار نے تالے کے نشان پر کھڑے آزاد امیدواروں کو ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فاروق ستار کی واپسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے کیونکہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے رہنماء شاہد پاشا نے راہیں الگ کرلیں ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ شاہد پاشا آزاد امیدواروں کی دستبرداری کے حق میں ہیں اور فاروق ستار امیدواروں کو ایڈجسٹ کرنے کا اصرار کر رہے ہیں۔

تاہم فاروق ستارکےآزاد امیدوار تالے کے نشان پر کھڑے ہوئے ہیں جبکہ کا ایم کیو ایم کا اصرار کررہی ہے کہ آزاد امیدواروں کو دستبردار کیا جائے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار دونوں اسی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

MQM Pakistan

Farooq Sattar

Khalid Maqbool