Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان عوام میں فتنہ پھیلا رہے ہیں: شازیہ مری

عمران خان جو کررہے ہیں وہ حب الوطنی نہیں، عمران خان عوام کو اکسا رہے ہیں، فتنہ پھیلا رہے ہیں
شائع 04 جولائ 2022 01:57pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کوعوام سےغرض نہیں تھی، پی ٹی آئی کواب بھی عوام سےکوئی غرض نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کوغم صرف کرسی جانے کا ہے، کسی کوغدارقراردینا ہمارا طریقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کررہے ہیں وہ حب الوطنی نہیں، عمران خان عوام کو اکسا رہے ہیں، فتنہ پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے شمارمسائل گزشتہ حکومت سے ورثے میں ملے، عمران خان نے ڈالرکی قیمت بڑھا کرمہنگائی بڑھائی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک اورعوام کیلئے کیا کیا؟ موجودہ حکومت اسکینڈلز کے بجائے کام پر توجہ دے رہی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو فرح گوگی کی وضاحت دینا زیب نہیں دیتا، عمران خان نے فرح گوگی کیلئے پوری پریس کانفرنس کرڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف کرسی سے چپک کر بیٹھنا چاہتے ہیں، عثمان بزدار کو لگانا پنجاب کے ساتھ زیادتی ہے، ان کے دورمیں ادارے بہترین اوراب گناہ گار ہوگئے۔

اسلام آباد

PPP

Shazia Marri