Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد

امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2022 10:11am
یوم آزادی پر امریکی عوام اورحکومت کو مبارکباد دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
یوم آزادی پر امریکی عوام اورحکومت کو مبارکباد دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اورحکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام اورحکومت کو مبارکباد دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔

وزیراعظم نےمزید کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستانی حکومت بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطہ قائم کرنے کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ آج متحدہ امریکا کا 246 واں یومِ آزادی منایا جا رہا ہے، متحدہ امریکا نے بادشاہت سے 4 جولائی 1776 میں آزادی حاصل کرتے ہوئے جمہوریت کے قیام کا اعلان کیا تھا اور اس روز سے اس دن کو متحدہ امریکا کے یومِ آزادی کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

America

PM Shehbaz Sharif