Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

متحدہ عرب امارات میں بھی ٹیکسیوں کے کرائے میں اضافہ

عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ پر بھی اثرات مرتب ہورہے ہیں
شائع 04 جولائ 2022 09:37am
امارات میں فی کلومیٹر کرایہ 3.27 ڈالر فی کلومیٹر ہے، تصویرالعربیہ
امارات میں فی کلومیٹر کرایہ 3.27 ڈالر فی کلومیٹر ہے، تصویرالعربیہ

متحدہ عرب امارات نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسیوں کے کرایوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں نئے قواعد کے مطابق ٹیکسی سمیت دوسری ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ یا کمی تیل کی قیمتوں کے مطابق تبدیل ہوپائیں گے۔

یاد رہے کہ امارات میں تیل کی قیمت میں اضافہ جولائی کے مہینے عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے سبب کیا گیا ہے۔

واضح رہےامارات میں ٹیکسی کا فی کلومیٹر کرایہ 3.27 ڈالر فی کلومیٹر مقرر ہے جبکہ یہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت کے مطابق تبدیل ہوگا۔

UAE

crude oil

Taxi