Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، بجلی کی فراہمی معطل

سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، بفرزون، ناظم آباد میں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2022 10:29am
کراچی میں یہ سسٹم آج دوپہر یا رات تک تیز بارش برسا سکتا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

رات گئے اور صبح سویرے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، بفرزون، ناظم آباد ،لیاقت آباد، ملیر اور صدر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سسٹم اس وقت اپر سندھ میں موجود ہے، کراچی میں یہ سسٹم آج دوپہر یا رات تک تیز بارش برسا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے زیریں علاقوں، بلوچستان، شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

ادھرکراچی میں بادل تو نہیں برس رہے لیکن رات گئے کچھ بوندے پڑتے ہی کے الیکٹرک کی بجلی بیٹھ گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے باعث غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا، روشنیوں کا شہر کراچی اندھیرے میں ڈوبا رہا۔

مون سون بارش کا اسپیل کھل کر برسا نہیں لیکن کے الیکٹرک کا شہریوں پر عذاب ضرور برس رہا ہے ، رات گئے ہلکی بارش کی بوند سے سسٹم سے بجلی ہی غائب ہوگئی۔

ناظم آباد، بہادرآباد کوکن سوسائیٹی، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ایف بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

karachi

Rain

Loadshedding

rainy weather