Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے مخالف بے شرم لوگ ہیں: شہباز گل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کے مخالف بے شرم لوگ ہیں، ملک کا بڑا طبقہ...
شائع 03 جولائ 2022 04:40pm
اسلام آباد: شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرکا احترام خاتون ہونے کی وجہ سے کرتے ہیں: فوٹو: اے پی پی/فائل
اسلام آباد: شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرکا احترام خاتون ہونے کی وجہ سے کرتے ہیں: فوٹو: اے پی پی/فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کے مخالف بے شرم لوگ ہیں، ملک کا بڑا طبقہ پڑھا لکھا اورعمران خان کا سپورٹر ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یہ عمران خان کو فوج مخالف ثابت کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا پاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کے ملک احمد اورعطاتارڑ نے پریس کانفرنس کی، کیا یہ لوگ فوج کے ترجمان ہیں؟ یہ لوگ زبان سے بوٹ پالش کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرکا احترام خاتون ہونے کی وجہ سے کرتے ہیں، شہباز شریف کے فون کا ڈیٹا سامنے رکھیں تو دھواں نکلنے لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ان لوگوں نے فرح گوگی سے متعلق بات کی، ان کے پاس فرح گوگی کے سوا کوئی الزام نہیں، ہمیں آئی ایم ایف سے پیسے ملیں توسازش، ان کوملیں تو کامیابی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عطا تارڑسیاسی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہیں، ایسےلوگ صرف گھٹیا گفتگو ہی کرسکتے ہیں، عطا تارڑ اور ہماری تربیت میں بہت فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بشری بی بی کو بدنام کر رہے ہیں۔

pti

اسلام آباد

shahbaz gill