Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا: شازیہ مری

عمران خان معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عمران مزید اقتدارمیں رہتے تو ملک ڈفالٹ ہوجاتا
شائع 03 جولائ 2022 03:18pm
شازیہ مری پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں: فوٹو: پی آئی ڈی
شازیہ مری پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں: فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کرسوال کریں غدارکون ہے، بھارتیوں اوریہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو کیا ہے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اداروں پر تنقید کر کے جرائم چھپا رہے ہیں، ادارے نیوٹرل ہوئے توملک بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عمران مزید اقتدارمیں رہتے تو ملک ڈفالٹ ہوجاتا۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نےعالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔

Federal govt

اسلام آباد

PPP

Shazia Marri