Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش، شہری رل گئے

سخت گرمی کے باوجود کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا۔
شائع 03 جولائ 2022 12:24pm
بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی: سخت گرمی کے باوجود کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، 12 سے 14 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا، شہری کہتے ہیں رات بھر بجلی نہیں ہوتی۔

کراچی میں بادل تو نہ برسے لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ قہر ڈھارہی ہے، شدید گرمی اور حبس میں اضافے کے باعث متعدد علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری رل گئے۔

گلبہار، رضویہ سوسائٹی، ناظم آباد ، لیاقت آباد ،بفرزون، جہانگیر روڈ، امین آباد ، ماٹن کوارٹرز، جمشید روڈ، ملیر، سعود آباد ، ماڈل کالونی، گلشن اقبال ، اورنگی ٹاؤن ، بنارس، کورنگی ، برنس روڈ ، گارڈن اور اولڈ سٹی ایریا سمیت کراچی کے بیشتر علاقوں میں شہری رات دن بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا کہ بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

karachi

electricity

Loadshedding