Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم آخر کار ریلیز ہوگئی

فلم ‘چوہدری دی مارٹر’ (شہید) چوہدری اسلم کی ذندگی کو دیکھایا گیا ہے
شائع 03 جولائ 2022 10:43am
فلم کی کہانی کہانی ذیشان جنید نے لکھی ہے۔

طویل تاخیر کا شکار ہونے والی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم آخر کار ریلیز ہوگئی۔

فلم ‘چوہدری دی مارٹر’ (شہید) چوہدری اسلم کی ذندگی کو دکھایا گیا ہے جنہوں نے سندھ پولیس میں 30 سال تک خدمات انجام دی۔

تاہم چوہدری اسلم کیریئر میں متعدد مشکلات، کیسز اور تنازعات کا سامنا کیا ساتھ ہی کئی کیسسز بھی حل کئے تھے۔

یاد رہے کہ چوہدری اسلم کو 9 جنوری 2014 میں ایک خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، ان کی شہادت کے بعد ہی ان کی ذندگی پر فلم بننے ک اعلان کیا گیا۔

فلم ‘چوہدری دی مارٹر’ طویل تاخیر کا شکار رہی ساتھ متعدد مسائل بھی پیش آئے جس کےبعد رواں برس مئی میں ریلیز ہونے کے بجائے جون میں ریلیز کی گئی۔

مذکورہ فلم کی ہدایات عظیم سجاد نے دی جبکہ کہانی ذیشان جنید نے لکھی ہے اور اسے نیہا لاج نے پروڈیوس کیا ہے۔

تاہم فلم میں شمعون عباسی، ارباز خان،عدنان شاہ ٹیپو، زارا عابد، اصفر مانی اور ثنا فخر نے اداکاری کی ہے۔

Lollywood

Sindh Police

Chaudhry

Laaj Productions