ایمانداری کی اعلیٰ مثال، محنت کش نے شہری کی گمشدہ 30 لاکھ کی رقم واپس لوٹا دی
تاجر نے بغدادی تھانے جا کر رقم گمشدگی کے اطلاع پولیس کو دی تاہم معلومات پر معلوم ہوا کہ رقم یوسف نامی محنت کش کو ملی
کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے محنت کش نے ایمانداری کی اعلی ترین مثال قائم کرتے ہوئے شہری کی گمشدہ 3 ملین کی خطیر رقم پولیس کے ذریعے واپس لوٹا دی۔
رقم گرنے کا واقعہ مین روڈ لی مارکیٹ بغدادی لیاری میں پیش آیا جہاں تاجر کا ملازم 30 لاکھ روپے پلاسٹک کے شاپر میں لے جارہا تھا اس دوران شاپر پھٹنے سے رقم گری جس کا ملازم کو پتہ نہ چل سکا۔
پیسے گرنے کے بعد تاجر نے بغدادی تھانے جا کر رقم گمشدگی کے اطلاع پولیس کو دی تاہم معلومات پر معلوم ہوا کہ رقم یوسف نامی محنت کش کو ملی۔
کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے نے پولیس کے ذریعے اصل مالک کو 30 لاکھ روپے کی گمشدہ رقم واپس مالک کو لوٹادی جس پر تاجر نے ایمانداری کے اعزاز میں یوسف کو 50 ہزار روپے نقد بطور انعام سے بھی دے دیا۔
karachi
Sindh Police
مقبول ترین
Comments are closed on this story.