Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج پورے ملک کی عوام حکومت کیخلاف نکلیں گی: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پورے ملک کےعوام حکومت کیخلاف نکلیں گے، آج ملک...
شائع 02 جولائ 2022 03:53pm
موجودہ حکومت امریکا کی غلام ہے: فوٹو: اے پی
موجودہ حکومت امریکا کی غلام ہے: فوٹو: اے پی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پورے ملک کی عوام حکومت کیخلاف نکلیں گی، آج ملک میں مہنگائی انتہا کوپہنچی ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 22 جولائی کوپنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے، موجودہ حکومت امریکا کی غلام ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امریکا کی اجازت کے بغیرایک قدم نہیں اٹھاسکی، موجودہ حکومت ذہنی طورغلام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم ذہنی غلامی کوقبول نہیں کرتی، 70 سالہ وزیر دفاع دماغی مریض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان پنڈی سے ریلی میں پریڈ گراؤنڈ آئیں گے، آج ملکی تاریخ کا بہت بڑا جلسہ ہوگا،فوادچوہدری

pti

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

prade ground jalsa