Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکارعلی ظفر کی اہلیہ کا میشا شفیع کیس سے متعلق اہم انکشاف

معروف گلوکارعلی ظفر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر پر لگائے گئے ہراسگی کے الزام سے متعلق اہم انکشاف کیا
شائع 02 جولائ 2022 03:38pm
عائشہ فضلی اور علی ظفرــــ تصویر: فیس بک/فائل
عائشہ فضلی اور علی ظفرــــ تصویر: فیس بک/فائل

معروف گلوکارعلی ظفر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر پر لگائے گئے ہراسگی کے الزام سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

ایک انسٹاگرام “ask me” سیشن میں عائشہ فضلی نے حال ہی میں اپنے شوہر علی ظفر پر لگائے گئے ہراساں کرنے کے الزامات پر اپنے موقف کے بارے میں بتا دیا۔

اس سے قبل سنہ 2019 میں اے آر وائی کے ایک انٹرویو میں اس کیس کے بارے میں بات کی تھی جبکہ اس بات کا اعتراف کیا کہ سب سے مشکل حصہ اس کے بیٹے کو سنبھالنا تھا۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ چیزیں خاندان کے لیے واقعی مشکل اور تکلیف دہ ہو جاتی ہیں جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے شوہر بے قصور ہیں۔

خیال رہے کہ ایک گمنام صارف نے علی ظفر کی اہلیہ سے سوال کیا کہ کیا آپ واقعی علی ہراسانی کیس میں بے قصور ہیں؟

صارف کا کہنا تھا کہ اس کا جواب اہم تھا کیونکہ بیوی سے بہتر مرد کا کوئی نہیں جان سکتا ہے۔

علی ظفر کی اہلیہ نے جواب دیا کہ یقیناً جب بلیک میلنگ شروع ہوئی، تو میں وہاں موجود تھی اور دیکھا کہ سارا معاملہ کیسے ہوا ہم نے بہت کچھ دریافت کیا ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر بمقابلہ میشا شفیع کیس پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کا سب سے بڑا کیس بن کر سرخیوں میں رہا۔

یاد رہے کہ اپریل سنہ 2018 میں شفیع نے سوشل میڈیا پر ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

تاہم جس کے جواب میں علی ظفر نے اسی پلیٹ فارم پر جواب دیا کہ اس معاملے کوعدالت میں لے کر جاؤں گا۔

ali zafar

Meesha Shafi

Ayesha Fazli